ابنا: محمد جواد ظریف نے آج صبح جینوا میں بعض عالمی اداروں کے سربراہوں سے ملاقات میں عالمی مسائل اور پانچ جمع ایک گروپ کےساتھ ایٹمی مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔ گذشتہ شب ایران کے نائب وزرا خارجہ اور پانچ جمع ایک گروپ کے نمائندوں نے جینوا میں اقوا متحدہ کے ہیڈ کواٹر میں مذاکرات کئے تھے۔ ایران اور امریکی نمائندوں کے مذاکرات تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہے۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گذشتہ شب روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئي ریابکوف سے ملاقات کی تھی۔
.......
/169